توجہ فرمایٔیں: بورڈ کے درج ذیل قوانین کا اطلاق 28 جولایٔی 2010 سے ہوگا۔ ازراہ کرم ان کو غور سے پڑھیٔے۔
اس بورڈ کے ایک ممبر ہونے کی حیثیت سے آپ درج ذیل قوانین کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
آپ اس بات کے بھی پابند ہونگے کہ گیم فورج کی تمام عایٔد کردہ شرایٔط اور پابندیوں کو بھی تسلیم کریں ۔
ان قواعد کی پامالی پر آپ کو بورڈ اور آیٔی آر سی دونوں سے مستقل طور پر بے دخل کیا جا سکتا ہے۔کسی بھی ایسے فعل پر، جس پر قانونی گرفت ہو سکتی ہو وہ افعال جرمن قانون کے دایٔرہ کار کے تحت آیٔیں گے۔
ہمارے قوانین دو حصوں، بھاری یعنی بڑی اور ہلکی یعنی چھوٹی غلطیوں میں منقسم ہیں۔ چھوٹی غلطیاں کا ارتکاب بڑی غلطیوں کی طرح نہ ہو گا۔ بڑی غلطی کے ارتکاب کی صورت میں آپ کو فوری طور پر بے دخل کیا جاسکتا ہے۔
ہلکی یا چھوٹی غلطی۔
بھاری یا بڑی غلطی۔
سیکشن 1: عمومی بورڈ اور اسکی پوسٹس
بورڈ 1 ۔ بھاری یا بڑی غلطیاں
نمبر1۔ ہر شخص کو صرف اور صرف ایک بورڈ اکاؤنٹ کو رجسٹر کرنے کی اجازت ہے۔ ایک سے زایٔد اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیٔے جایٔیں گے اور انکے مین اکاؤنٹ کو بڑی غلطی کی انتباہ کی جایٔے گی۔ اگر دو یا اس سے زایٔد اشخاص ایک ہی آیٔی پی، بورڈ کے لیٔے استعمال کرتے ہیں تو ان کے لیٔے لازم ہے کہ وہ ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیٔے بورڈ ٹیم کو مطلع کریں۔
نمبر2۔ آپ کا اکاؤنٹ بلا شرکت غیرے صرف آپ کا ہے یعنی اس کے ذریعے کسی بھی وقت میں کیٔے گیٔے تمام افعال آپ کی ذمہ داری ہیں۔
نمبر3۔ کسی قسم کی دھمکی کو قطعاً پرداشت نہیں کیا جایٔے گا۔
نمبر 4۔ ہمیشہ دوسرے ساتھیوں اور اکاریام سٹاف کے ساتھ عزت سے پیش آیٔیے۔ جس میں شامل ہے کسی کی بے عزتی یا غلط زبان کا استعمال۔
نمبر5۔ کسی بھی کھیل کے یا گیم فورج کے فورم کے بیرونی لنکس بورڈ میں پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
نمبر6۔ کسی بھی غیر قانونی یا غلط لنکس کی پوسٹنگ ممنوع ہے۔ جیسا کہ انتہایٔی پولیٹکل خیالات، عریانیت، کسی قسم کے کریکس، ہیکنگ کا استعمال، بایٔٹ لنکس یا کسی قسم کا کاپی رایٔٹ میٹیریل (بنا مصنف کی اجازت کے)۔
نمبر7۔ گالیاں یا ان جیسے الفاظ انتہایٔی ممنوع ہیں یعنی شٹ اور ایف**** وغیرہ کا استعمال ممنوع ہے۔
نمبر8۔ پابندی کے شکار کھلاڑی کی طرف سے پوسٹنگ کرنا یا پابند شخص کو اپنے فورم پر اختیار دینے والے شخص کے اکاؤنٹ کو فوراً معطل کر دیا جایٔے گا۔
نمبر9۔ سٹاف ممبر کی بے عزتی کرنا ان پر غصہ کرنا یا عوامی سطح پر سٹاف ممبرز سے اختلاف کرنا ممنوع ہے۔ اس میں احتجاجی پوسٹس اور سٹاف کے نکالنے کا مطالبہ، شامل ہیں۔ نتیجتاً ایسا کرنے پر فوری انتباہ یا ممکنہ پابندی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کو سٹاف کے ساتھ کویٔی مسٔلہ ہے تو ازراہ کرم شکایت کرنے کے لیٔے عہدے دارانہ ترتیب جیسا کہ سیکشن 4 (راہنمایٔی) میں درج ہے، کا استعمال کریں۔
نمبر10۔ بورڈ میں پابندی کے بارے میں بات چیت کی اجازت نہیں ہے، اس سے متعلق کسی قسم کے سوال بذریعہ سپورٹ سسٹم کیٔے جایٔیں۔
نمبر11۔ موجودہ یا گذشتہ سٹاف ممبرز کو کھلاڑیوں یا سٹاف سے متعلق معلومات کے لیٔے تنگ کرنا (ڈرانا) سختی سے منع ہے۔ سٹاف کو کسی بھی طریقے سے تنگ کرنے پر(بشمول سیکسچولی) وارننگ یا پابندی لگایٔی جا سکتی ہے۔
نمبر12۔ متعلقہ اشخاص یا جماعت کی مرضی کے بغیر پیغام، ای میلز، یا گفتگو کی پوسٹنگ ممنوع ہے۔ جیسا کہ تمام گیم کے ان فورم یا بیرونی پیغام رسانی مثال کے طور پر ایم ایس این، آیٔی آر سی، پی ایم وغیرہ۔
نمبر13۔ دوسروں سے متعلق ذاتی معلومات کی پوسٹنگ ممنوع ہے جیسا کہ اصل نام، ای میل، گھر کا پتہ، آیٔی پی ایڈریس وغیرہ۔ ایسی تمام معلومات سٹاف ممبرز یا کھلاڑیوں سے متعلق (صحیح یا غلط) ممنوع ہیں۔۔
بورڈ 2 ۔ ہلکی یا چھوٹی غلطیاں
نمبر1۔ غیر متعلق موضوع، متنازعہ موضوعات کی پوسٹنگ یا کسی قسم کے غصے کا اظہارمنع ہے۔ نتیجہ بوسٹ کی سنسر شپ کا باعث ہو گا یا تھریڈ بند کر دیا جایٔے گا۔
نمبر2۔ پوسٹ میں لکھنا عام لکھنے کا مظہر ہونا چاہیٔیے یعنی ضرورت سے زیادہ سمایٔیل کریکٹر کا استعمال، بہت بڑا فونٹ یا رنگوں کا استعمال ممنوع ہے۔
نمبر3۔ پوسٹس یا تھریڈس جو صرف شروع کرنے والے کی ذاتی پسند کا نتیجہ ہوں، انکی اجازت نہیں ہے۔
نمبر4۔ ذاتی نوعیت کی بات چیت عمومی فورمز میں ممنوع ہیں اور صرف سپیمنگ سیکشن کے لیٔے محدود ہیں۔
نمبر5۔ رپورٹ سسٹم کو غلط طریقہ سے استعمال کرنا ممنوع ہے۔
نمبر6۔** سپیمنگ کی اجازت نہیں ہے۔**سپیم ( اشتہار یا بے معنی پوسٹس) کی اجازت نہیں ہے۔ یعنی پیغام جو موضوع کو سپورٹ نہ کرتا ہو، 5(پانچ) الفاظ سے کم کا پیغام یا ایسا پیغام جو صرف سمایٔل کریکٹر پر مشتمل ہو۔ سپیمنگ میں یہ بھی شامل ہے کہ آپ کسی سمیمنگ کا جواب دیں یا اس پر کویٔی اظہار کریں۔
نمبر7۔ "بیک سٹنگ موڈنگ" کی اجازت نہیں ہے۔ جیسا کہ کسی تھریڈ کے لیٔے آپ موڈرہٹر کی طرح لکھیں (جبکہ آپ نے وہ تھریڈ شروع نہ کیا ہو)، "تھریڈ بند کریں"۔۔
نمبر8۔ پوسٹ کا شکار (جبکہ پوسٹ کا مقصد صرف زیادہ پوسٹ نمبر بڑھانا ہو) بھی سپیمنگ ہے۔ ام میں شامل ہے کی آپ پرانی پوسٹ کو ہٹ کریں کہ مقصد اس سیکشن کے پہلے صفحہ پر آنا ہو۔
نمبر9۔ اس بورڈ میں صرف اردو اور انگریزی زبان کے استعمال کی اجازت ہے۔ اس میں صرف پوسٹس ہی شامل نہیں بلکہ آپ کے دستخط اور اوتار وغیرہ بھی شامل ہیں۔
نمبر10۔ ایک جیسے موضوعات یا مشملات پر مختلف تھریڈ کھولنا منع ہے۔ ازراہ مہربانی نیٔے تھریڈ کھولنے سے پہلے
"سرچ" کا استعمال کیجیٔے۔
سیکشن2 ۔ دستخط
نمبر1۔ دستخط 5 لایٔنوں سے زایٔد ٹیکسٹ پر مشتمل نہیں ہو سکتے، اس میں سادی جگہ شامل ہے۔
نمبر2۔ دستخط میں شامل ایک تصویری خاکہ یا تصویر کی چوڑایٔی 500 پکسلز اور اونچایٔی 200 پکسلز سے زایٔد نہیں ہو سکتی۔ اس کے ساتھ ساتھ فایٔل کا سایٔز 80 کلو بایٔٹ سے زیادہ نہ ہو۔
نمبر3۔ بورڈ کے تمام قوانین کا اطلاق دستخط پر بھی ہوتا ہے۔
نمبر4۔ سٹاف ممبرز اپنے دستخط میں بڑی تصاویر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
سیکشن3 ۔ انتباہ اور تجاویز
تین خاموش انتباہ ایک ہلکی غلطی کے برابر ہونگے۔ تین خاموش انتباہ کے بعد غلطی کا دہرانا کسی ایک ہی قانون کے لیٔے بہرحال ناقابل برداشت ہو گا۔
نمبر1۔ دو چھوٹی غلطیاں ایک بڑی غلطی کے برابر ہونگی۔
نمبر۔ دو بڑی غلطیوں کا نتیجہ 2 دن پابندی ہے۔
نمبر3۔ تین بڑی غلطیوں کا نتیجہ 5 دن پابندی ہے۔
نمبر4۔ چاربڑی غلطیوں کا نتیجہ 7 دن پابندی ہے۔
نمبر5۔ پانچ بڑی غلطیوں کا نتیجہ مستقل پابندی ہے۔
انتہایٔی حالات کے تحت ان قواعد میں استثناء کی جا سکتی ہے۔
عارضی پابندی کو دھوکہ سے دوسرا اکاؤنٹ بنا کر یا کسی دوسرے ساتھی کے اکاؤنٹ کے ذریعے بورڈ میں داخلہ آپ کی پابندی کے عرصہ کو بڑھا سکتا ہے یا مستقل کر سکتا ہے۔
بورڈ انتظامیہ اور ٹیم مینیجر ہمیشہ اس بات کا اختیار رکھتے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر وہ کسی بھی شخص کو پابند کردیں۔
سیکشن4 ۔ راہنمایٔی
نمبر1۔ ہر وہ شخص جو اس فورم کو استعمال کرتا ہے ان قوانین کے احترام کرنے کا پابند ہو گا۔ اگر آپ خیال کرتے ہیں کہ آپ کو دی گیٔی تنبیہہ غلط یا بلا جواز ہے تو آپ متعلقہ موڈریٹر سے اس بارے میں رابطہ کیجیٔے۔ اگر آپ کا مسٔلہ حل نہ ہو سکے تو
سپورٹ سسٹم کے ذریعے ٹکٹ جمع کروایٔیے۔
اگر آپ کو موڈریٹر سے کویٔی شکایت ہو تو سپر موڈریتر سے رابطہ کیجیٔیے۔
اگر آپ کو سپر موڈریٹر سے شکایت ہے تو بورڈ ایڈمن سے رابطہ کیجیٔیے۔
اگر آپ کو بورڈ ایڈمن سے شکایت ہے تو ٹیم مینیجر سے رابطہ کیجیٔیے
۔اور اگر آپ کو ٹیم مینیجر سے کویٔی شکایت ہے تو کمیونیٹی مینیجر سے رابطہ کیجیٔیے جن کا فیصلہ آخری ہوتا ہے۔
آپکی اکاریام۔پی کے ۔ بورڈ ٹیم۔
This post has been edited 1 times, last edit by "starlnks" (Jul 20th 2010, 4:06pm)